جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

“فتح مکہ ماڈل پر جائیں گے،اقتدار میں آکر کسی سے انتقام نہیں لیں گے “عمران خان نے جیل سے پیغام جاری کر دیا

datetime 17  فروری‬‮  2024
عمران خان
عمران خان
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرمملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا پی ٹی آئی اقتدار میں آکر فتح مکہ ماڈل پر جائے گی،انتقام نہیں، سیاسی استحکام و ترقی کی طرف پاکستان کو لے کر جائیں گے۔رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے ‘ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ابھی اڈیالہ جیل میں عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سردار لطیف کھوسہ صاحب اور محمد عامر ڈوگر صاحب بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ماشااللہ (عمران خان کی) صحت اچھی تھی اور ہشاش بشاش لگ رہے تھے، تقریبًا آدھا گھنٹہ ملاقات رہی، اپنے لیڈر سے اتنے عرصہ بعد ملا بہت اچھا لگا، مردان کی تاریخی جیت کا سن کر بہت خوش ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ سردار لطیف کھوسہ نے خان صاحب کو کہا کہ ان کی لاہور کی جیتی ہوئی سیٹ خان صاحب کی امانت ہے جس پر خان صاحب نے کہا کہ نہیں وہ میانوالی والی سیٹ پر آئیں گے۔علی محمد خان نے لکھا کہ سب سے بڑی بات جو خان صاحب نے کی ہے وہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر فتح مکہ ماڈل پر جائے گی، ہم کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے بلکہ ملک و قوم کی ترقی کی خاطر ملک و قوم کو آگے لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے نیلسن منڈیلا کے ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن کا بھی حوالہ دیا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے سچ، معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر انتقام نہیں، سیاسی استحکام و ترقی کی طرف پاکستان کو لے کر جائے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…