جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کمشنر راولپنڈی نے بہت بڑا قدم لیا ہے، خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علی محمد خان

datetime 17  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے بہت بڑا قدم لیا ہے، خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ایک انٹرویومیں علی محمد خان نے کہا کہ جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے، آج حق سامنے آرہا ہے، کمشنر نے یہ تاثر غلط ثابت کیا کہ بیوروکریسی میں کوئی دم نہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ حق پرست لوگ موجود ہیں، آپ ایک وقت تک کسی کو دبا سکتے ہیں، ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، فارم 45 کچھ اور 47 کچھ اور کہانی سنا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جہاں ان کا بس چلا انہوں نے سیٹیں چرائی ہیں، ہمارا مطالبہ بہت سادہ ہے چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں، الیکشن کمیشن اپنی غلطی درست کرے، ہمیں ہمارا مینڈیٹ واپس دے۔علی محمد خان نے کہا کہ ہماری 170 سے زیادہ سیٹیں بنتی ہیں، ہمارا مینڈیٹ واپس دیا جائے، محسن نقوی پر ہمیں اعتماد نہیں ان کے نیچے تو یہ سب کچھ ہوا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رنجیت سنگھ نے اتنا ظلم نہیں کیا ہوگا جتنا محسن نقوی نے کیا ہے، پی ٹی آئی کے کارکن پرامن رہیں، سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ یہ پہلا الیکشن ہے جس میں امیدوار کو آر او آفس میں بیٹھنے نہیں دیا گیا، اگر آپ غلط کام نہیں کررہے تھے تو آر او آفس سے نکال کیوں رہے تھے، بجائے اپنی غلطی ٹھیک کرنے کے آج سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا گیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…