اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے47پر آزاد امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے فارم 49پر حتمی نتیجہ روکتے ہوئے آر او سے 3دن میں رپورٹ طلب کرلی۔اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے کہاکہ درخواست گزار کا الزام ہے آر او نے فارم 45کے مطابق فارم 47مرتب نہیں کیا،آر او کی رپورٹ کے بعد درخواست پر سماعت دوبارہ مقرر کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر اور کامیاب ہونے والے امیدوار کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔