پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ارشد شریف قتل کیس، سپریم کورٹ نے چیئر مین پی ٹی آئی سمیت 5 افراد کی تحقیقات میں شمولیت کی استدعا پر بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت 5 افراد کو شامل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا کہ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کینیا اور متحدہ عرب امارات کی حکومتیں بالترتیب وفاقی حکومت کے ساتھ باہمی قانونی معاونت کے معاہدوں پر بات چیت کر رہی ہیں

ایسے معاہدوں پر عمل درآمد میں کچھ وقت لگے گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینئر صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں تحریری حکمنامے میں کہاگیاہے کہ سپریم کورٹ معاملے کی تحقیقات میں صرف سہولت کاری کر رہی ہے، عدالت کسی شخص کو شامل تفتیش کرنے کا نہیں کہہ سکتی۔ بدھ کو سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس کے مطابق اٹارنی جنرل نے کینیا اور یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون کے معاہدے سے متعلق آگاہ کیا،اٹارنی جنرل کے مطابق اور یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون کے معاہدوں کیلئے مزید وقت لگے گا۔حکمنامہ کے مطابق کینیا اور یو اے ای سے معاہدوں کیلئے اٹارنی جنرل کی مہلت دینے کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔حکمنامے کے مطابق ارشد شریف کی دوسری اہلیہ جویریہ صدیق کے وکیل نے اقوام متحدہ سے تعاون لینے بارے آگاہ کیا،ارشد شریف کی والدہ کے وکیل شوکت عزیز صدیقی نے پانچ افراد کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست کی۔حکمنامہ کے مطابق سپریم کورٹ معاملے کی تحقیقات میں صرف سہولت کاری کر رہی ہے،سپریم کورٹ کسی شخص کو شامل تفتیش کرنے کا نہیں کہہ سکتی۔ حکمنامے کے مطابق ارشد شریف کے والدہ کے وکیل کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹائی جاتی ہے۔ حکمنام کے مطابق جن افراد کو شامل تفتیش کرنا ہے اس کی درخواست جے آئی ٹی کو دی جاسکتی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہاکہ کیس کی مزید سماعت جولائی میں ہوگی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…