جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

سمندری طوفان کراچی سے صرف 340 کلومیٹر دور، طوفان کا رخ بدل گیا

datetime 14  جون‬‮  2023 |

سمندری طوفان کراچی سے صرف 340 کلومیٹر دور، طوفان کا رخ بدل گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سمندری طوفان بائپر جوئے کا کراچی سے فاصلہ کم ہوکر 340 کلو میٹر رہ گیا جبکہ طوفان نے اپنا رخ تبدیل کر لیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی سے سمندری طوفان بپرجوائے کا فاصلہ بڑھ گیا ہے۔

سمندری طوفان کراچی کے جنوب میں 370 کلو میٹر دور ہے، اس سے قبل یہ 340 کلو میٹر کی دوری پر آ گیا تھا۔سمندری طوفان ٹھٹھہ کے جنوب میں 355 کلو میٹر جبکہ کیٹی بندر کے جنوب اور جنوب مغرب میں 290 کلو میٹر دور ہے۔سمندری طوفان بپرجوائے کے اثرات کے تحت کراچی پر بادلوں کا راج ہے، تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں بوندا باندی اور کہیں بارش ہوئی ۔کراچی کے علاقے کلفٹن، کورنگی، ملیر، شارع فیصل ،گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، لیاری، اولڈ سٹی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

موسم ابر آلود ہونے کے باوجود شہر کا موسم بدستور گرم ہے۔بارش کے چھینٹے پڑتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…