ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

سمندری طوفان، آج سے تمام قومی اور بین الاقوامی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت پاکستان کے ساحلی علاقوں اور پڑوسی بھارتی ساحلوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان کے پیش نظر مغربی ہوائی راہداری کا استعمال کرتے ہوئے تمام قومی اور بین الاقوامی پروازوں کی لینڈنگ اور ایوی ایشن اسپیس سے پرواز کو فوری طور پر روکنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

جنگ اخبار میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں ساحلی علاقے کے قریب سمندر سے ملحقہ تمام ہوائی بندرگاہیں اور فضائی پٹی آج (بدھ) سے اگلے احکامات تک بند رہیں گی۔بین الاقوامی ہوا بازی سے اجازت طلب کی گئی ہے۔

پروازوں کے شیڈول میں منگل کی شام سے ہی خلل پڑنا شروع ہو گیا جب جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے لگیں۔ایک نجی ایئرلائن کی پرواز جس نے کراچی سے اسلام آباد کے لیے اڑان بھری، اسے زمین پر پہلے تقریباً تین چوتھائی گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ تیز ہوا ٹیک آف کے راستے میں آ رہی تھی اور ٹیک آف کے فوراً بعد اسے درمیانی ہوا میں موڑ کر ژوب کی طرف موڑنا پڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…