فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے جلد چھٹکارا، وزیر توانائی نے خوشخبری سنا دی

13  جون‬‮  2023

لاہور(اے پی پی)وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ حکومت مشکل حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے‘صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں‘کوشش ہے پورے ملک میں بجلی کی قیمت یکساں ہو۔

بجلی چوری ایک بہت بڑا چیلنج ہے‘ پورے ملک کوایڈوانس میٹرنگ انفرااسٹرکچر( اے ایم آئی) میں شفٹ کرنے کی قانون سازی کر رہے ہیں ‘جہاں جتنی بجلی چوری ہوگی وہاں اتنی لوڈشیڈنگ ہوگی‘فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ سے صارفین کو بہت جلد چھٹکارا ملے گا‘ سانحہ 9 مئی احتجاج نہیں ملکی سالمیت کے خلاف ایک سازش تھی‘ سابق حکومت کی وعدہ خلافیوں کی وجہ سے کوئی پاکستان پر اعتماد کیلئے تیار نہیں‘ نواز شریف جلد واپس آئیں گے اور الیکشن مہم میں پارٹی کی قیادت کریں گے‘ملک جلد بحرانوں سے نکل جائے گا۔لیسکو ہیڈآفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ہزاروں میگاواٹ کے بجلی کے نئے منصوبوں کا افتتاح کر دیا ہے‘جو روشنی کی شمع2018ءسے 2022 میں بجھا دی گئی تھی وہ ہم نے دوبارہ روشن کر دی ہے ‘وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی مد میں ہرسال جو ریلیف ہوتا ہے اس سال بھی اسے جاری رکھا جائے گا۔سستی بجلی بنا کر بجلی کی فراہمی بہتر کر رہے ہیں بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ صارفین کے بل بھی کنٹرول میں رہیں، پچھلے سال صارفین کو فیول ایڈجسمنٹ لگا تھا وہ اس سال نہیں لگے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…