شجاع آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن میں پارٹی کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا گیا۔اتوار کو پارٹی کی چیف آر گنائزر مریم نواز نے شجاع آباد میں (ن)لیگ کے ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔ کنونشن میں مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا گیا اور انہیں روایتی چادر بھی پہنائی گئی۔