بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

خون سفید ہوگیا، دنیاوی فائدہ کیلئے بیٹوں نے سگے باپ کی جان لے لی

datetime 11  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی) صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں جائیداد کے لالچ میں بیٹوں نے سگے باپ کی جان لے لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں جائیداد کے لالچ میں بیٹوں نے فائرنگ کرکے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، یہ واقعہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ ہاکی اسٹیڈیم کار مارکیٹ میں پیش آیا، جہاں مقتول کرامت علی اپنی دکانوں کا کرایہ وصول کرنے کے بعد جب گھر پہنچا تو اس کے 2بیٹوں نے وہاں آکر اپنے باپ پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ مقتول نے اپنے دونوں بیٹوں مدثر اور اسد کو دو مربع زمین دے دی تھی، تاہم بیٹے دکانیں اور دیگر جائیداد بھی لینا چاہتے تھے جس کے تنازع پر بیٹوں نے اسے قتل کردیا، مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی گئی ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ پاکپتن میں بھی پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازع پر 7افراد کو قتل کر دیا گیا، بھائی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ماں، بھائیوں، بھابھی سمیت7افراد کو بے دردی سے قتل کیا، ملزم کی فائرنگ سے ماں، بھابھی اور 3بچے جاں بحق ہوئے جب کہ7سالہ بھیتجی زخمی ہو گئی، ملزم نے دو بھائیوں کو کھیت میں فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم نے دو بھائیوں کو قتل کرکے دیگر کو گھر میں گھس کر قتل کیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…