ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سندھ میں امن عام کیلئے 160 ارب، پولیس کو فوجی ہتھیار ملیں گے

datetime 11  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے امن و امان کی بہتری کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں160ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کردی، گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پڑھنے والے کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ سندھ پولیس کو جدید آلات اور جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق سندھ میں امن و امان کی بہتری کے لیے نئے مال سال میں 160 ارب 84 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ بجٹ یہ رقم 152 ارب روپے تھی، فساد پر قابو پانے اور مشتعل ہجوم سے نمٹنے کے لیے کرائوڈ مینجمنٹ یونٹ کے لیے بھی رقوم مختص کی گئی ہیں۔امن و امان کے شعبے میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 148 ارب روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات کی مد میں 12.8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویزکے مطابق بجٹ میں پولیس کے لیے ملٹری گریڈ ہتھیار خریدنے کے لیے رقم کی منظوری دے دی گئی، 2 ارب 79 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔سندھ پولیس کی گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب 56 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ اسپشل برانچ کے لیے ساڑھے 800 ملین اور انسداد دہشت گردی کے لیے 868 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پڑھنے کی صلاحیت رکھنے والے جدید کیمروں کی خریداری کے لیے 1.567 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ جرائم اور دہشت گردی کے واقعات کی سائنسی تفتیش کے لیے سندھ فارنزک لیبارٹری کو فعال بنانے کے لیے بجٹ میں 13 کروڑ 45 لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریپڈ رسپانس فورس کے کردار کو مزید مستحکم کرتے ہوئے 3446 اہل کاروں پر مشتمل کراڈ منجمنٹ یونٹ تشکیل دیا جائے گا یہ یونٹ دنگا فساد، مشتعل ہجوم کو قابو کرے گا جس کے لیے بجٹ میں 8 کروڑ 14لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔جیلوں کی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے پریزن پالیسی مینجمنٹ بورڈ کے لیے بجٹ میں ایک کروڑ 55 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، جیل خانہ جات کی تکنیکی صلاحیتوں میں بہتری لانے کے لیے 46 کروڑ 34 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

میرپورخاص میں ایپکس کورٹ کے قیام کے لیے 9 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، ہائیکورٹ سرکٹ کورٹ میرپورخاص حال ہی میں قائم کی گئی ہے۔ انصاف کے حصول میں آسانی کے لیے سجاول ڈسٹرکٹ میں نئے سیشن کورٹ، سول کورٹ اور فیملی کورٹ کے قیام کے لیے 7 کروڑ 17 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔کراچی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کیماڑی، کورنگی اور سانگھڑ میں نئے ریجنل دفاتر کے قیام کے لیے 8 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…