شکرگڑھ(این این آئی) کرتارپورمیں 1947میں کابچھڑا خاندان مل گیا۔سیالکوٹ کے مشتاق احمد کی پھپھو ذاد گرمیت کوراور پرتاپ سنگھ کاملاپ۔ دونوں خاندانوں کی ملاقات پرجذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ۔
تفصیلات کے مطابق کرتارپورمیں قیام پاکستان کے وقت بچھڑنے والے دوخاندان 75سال بعد مل گئے ،پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے رہائشی مشتاق احمد تقسیم کے وقت اپنے والد اور بہن سے بچھڑگئے تھے سوشل میڈیاپر رابطے کے بعد مشتاق احمد کی اس کے پھوپھوزاد بھائی بہن بھارتی پنجاب کے رہائشی گرمیت کوراور سردارپرتاب سنگھ کے ساتھ ملاقات ہوگئی امن کی راہداری کرتار پورکے ذریعے دونوں خاندان 75سال بعد ملے توان کی آنکھیں چھلک پڑیں اورملاقات کی خوشی آنسووں کے موتیوں میں ڈھل گئی ان کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری حقیقی معنوں میں سکھ یاتریوں کو ان کے مقدس ترین مذہبی مقام کی باآسانی یاتراکی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کئی بچھڑے خاندانوں کوملانے کازریعہ بھی بن رہی ہے۔