بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پشاور، بکتر بند پر دہشت گرد کی لاش باندھ کر شہر میں گھمانے کی ویڈیو وائرل

datetime 10  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) بکتر بند گاڑی پر دہشت گرد کی لاش کو رسی سے باندھ کر شہر میں گھمانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔صوبائی دارالحکومت کے علاقے متنی میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے 6 اپریل کو ایک مشترکہ آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کیا، جس کی لاش بعد ازاں بکتر بند کے آگے رسیوں سے باندھ کر شہر میں گھمائی گئی۔

دہشت گرد کی شناخت عظمت عرف ملنگ کے نام سے ہوئی تھی،جس کا تعلق شینا گروپ سے بتایا جاتا ہے۔دہشت گرد کی لاش کو بکتر بند گاڑی پر رسی سے باندھ کر شہر میں گھمایا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گرد کی لاش کو رسیوں سے باندھ کر انڈس ہائی وے پر گھما کر تھانے لایا گیا۔

اس دوران پولیس افسران دہشت گرد کی لاش کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے جب کہ ایک ٹک ٹاک ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔واقعے کے بعد اعلیٰ پولیس حکام نے ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور کو تحقیقات کا حکم دیا، جس پر سی سی پی او سید اشفاق انور نے ایس پی صدر سرکل ملک حبیب کی نگرانی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر جلد رپورٹ مرتب کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…