ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بارشوں سے تباہی، 19 افراد جاں بحق اور 142 زخمی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

datetime 10  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی)صوبہ خیبرپختونخواکے جنوبی اضلاع بنوں‘ کرک اور لکی مروت میں شدید آندھی اور طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی جہاں گھروں کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہونے سمیت مختلف واقعات میں ایک خاتون اورمتعدد بچوں سمیت کم ازکم19افراد جاں بحق اور140 سے زائد افراد زخمی ہونے کی ابتدائی اطلاعات ہیں۔

بنوں میں 10 افراد‘ لکی مروت میں خاتون اور3 بچوں سمیت4 اور کرک میں 2 کمسن بھائیوں سمیت 3افرادطوفانی بارش کے باعث زندگی ہار گئے۔ مقامی میڈیا اور مختلف ذرائع کے حوالے سے موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بنوں‘ لکی مروت اور کرک اضلاع کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور بجلی کے کئی کھمبے اور بھاری ٹرانسفارمرگرگئے جبکہ کئی تناوردرخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور متعددگھروں کی دیواریں زمین بوس ہوگئیں۔

شدید طوفانی کے باعث چھوٹے بڑے سائن بورڈز اور سولر سسٹم کی درجنوں پلیٹیں ہوامیں اْڑ کرگرکر ریزہ ریزہ ہوگئیں۔طوفانی بارش کے باعث درجنوں کی تعدادمیں چڑیا اور دیگر پرندے بھی ہلاک ہوگئے۔بارش اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ہفتہ کے روز جنوبی اضلاع میں شدید گرمی اور حبس کے بعد سہ پہر کے وقت گردآلودہوائیں چلنے لگیں جس کے بعد طوفانی بارش شروع ہوئی۔ موسلادھار اور طوفانی بارش کے ساتھ کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہونے لگی۔

کوہاٹ میں تیرز رفتار آندھی اور کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی جبکہ ہنگو میں طوفانی بارش کے ساتھ ژالہ باری کی اطلاعات ملی ہیں تاہم شدید بادوباران کے باعث سب سے زیادہ تباہی بنوں شہر اور ملحقہ علاقوں بنوں ٹاؤن شپ‘ ککی‘ بازاراحمدخان وغیرہ میں ہوئی جہاں نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا۔ دیواریں گرکر زمین بوس ہوگئیں اور بجلی کے کھمبوں کو شدید نقصان پہنچا اور تاریں زمین پر گر پڑیں جس سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ تناوردرخت جڑوں سے اکھڑگئے۔

بنوں شہر اور ملحقہ علاقوں میں متعددگھروں کی چھتیں اور چار دیواریاں طوفان کا دباؤ برداشت نہ کرسکیں اور زمین بوس ہوگئیں جس کے ملبے تلے آکر بچوں سمیت10افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ90 سے زائدافراد زخمی ہوکر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیئے گئے۔ ریسکیو1122 بنوں نے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرلی ہے۔شہر بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کرکے سینکڑوں کی تعدادمیں لوگ ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ڈپٹی کمشنر بنوں سمیت دیگرضلعی حکام بھی ہسپتال پہنچ گئے۔

ادھر لکی مروت میں بھی شدید بادوباران نے زبردست نقصانات کئے جہاں سرائے نورنگ شہر میں ایک خاتون اور 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ 15 سے زائد افرادزخمی بھی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ پہنچادیا گیا۔ ضلع کرک کی تحصیل تحت نصرتی کے علاقہ سیرک بانڈہ میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے ایک ہی گھرانے کے دو کمسن بچے9 سالہ فیضان اور 4 سالہ وجدان جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق دیواریں گرنے سے کئی دیگر بچے بھی زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تحت نصرتی پہنچادیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق کرک کے شوبلی بانڈہ میں آسمانی بجلی گرنے سے سفیر نامی نوجوان بھی جاں بحق ہوگیا۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی وجہ سے مختلف واقعات میں دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ گوجرانوالہ سمیت ریجن کے مختلف علاقوں میں جاری بارش اور تیز ہواؤں سے گیپکو کے سو فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے سے گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، ملکوال، کھاریاں، ڈنگہ حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، جلال پور بھٹیاں، سکھیکی، جلال پور جٹاں سیالکوٹ اور وزیر آباد متاثر ہوئے ہیں، گوجرانوالہ میں طوفانی بارش ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…