بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں پہلی بار ایئر ٹیکسی سروس کا آغازکب سے ہو رہا ہے، خوشخبری سنا دی گئی

datetime 10  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں پہلی بار ایئر ٹیکسی سروس کے آغاز کے لیے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ نجی ایوی ایشن کمپنی اسکائی ونگز کے سی او او عمران اسلم خان کے مطابق ایئر ٹیکسی سروس کے لیے کمپنی کی جانب سے جدید دو طیارے کراچی پہنچ گئے ہیں۔عمران اسلم خان نے کہا ہے کہ ایئر ٹیکسی سروس کے لیے آن لائن ایپلی کیشن بھی چند روز میں دستیاب ہو جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ایئر ٹیکسی سروس کے ذریعے ملک بھر کے دور دراز علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر آمدورفت ممکن ہو سکے گی۔ اس حوالے سے سی ای او اسکائی ونگز ایوی ایشن عاصم نواز نے میڈیا کو بتایا کہ ایئر ٹیکسی طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف ایئر اسٹرپس پر بھی ممکن ہو گی، ایئر ٹیکسی سروس کا 18 جون کو باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔عاصم نواز نے بتایا کہ آن لائن ایئر ٹیکسی میں آدھی قیمت پر سروس مہیا کی جائے گی،

بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے بھی بزنس میں شمولیت کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن ٹیکسی کے لیے ویب ایپلی کیشن بھی آئندہ چند دنوں میں متعارف کی جائے گی، ابتدائی طور پر ایئر ٹیکسی سروس کو پاکستان کے 9 ایئر پورٹس کے علاوہ پرائیویٹ ایئر پورٹس، رحیم یار خان اور بلوچستان کے لیے آپریٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کچھ عرصے تک سروس کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے گا، آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے سیکیورٹی مسائل سے دوچار بزنس مین اور دیگر افراد بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں سفر کر سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…