بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے دعوے غلط ثابت، بی آر ٹی منصوبہ ایک کھرب لگنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا

datetime 10  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بی آر ٹی سروس سے متعلق تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ بی آر ٹی بس سروس نہ صرف سستا ترین منصوبہ ہوگا بلکہ اس میں ملک کے دیگر شہروں میں چلنے والے میٹرو بس منصوبوں کی طرح سبسڈی دی جائے گی۔بس سروس کو شروع ہوئے 34 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور یوں تمام دعوے غلط ثابت ہوئے۔

منصوبہ تاحال مکمل نہیں کیا جاسکا جبکہ اس کی لاگت ایک کھرب روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا دعویٰ تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا میگا بی آر ٹی پراجیکٹ پوری دنیا کے مقابلے میں کم لاگت، تیز ترین تعمیر ہونے والا اور اپنے اخراجات خود برداشت کرنے والا منصوبہ ہوگا تاہم صورتحال اس کے برعکس ہے۔تین سال ہونے کو ہیں تاہم منصوبہ مکمل ہوا اور نہ ہی اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکا، منصوبے کی لاگت ایک کھرب روپے سے بڑھ گئی جب کہ اس کو سالانہ 2 ارب روپے سے زیادہ کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔تحقیقات کی خواہشمند نگران حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری پرسپریم کورٹ کا حکم امتناع ختم کرنے کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی حکومت کے سابق صوبائی وزرا اس میگا منصوبے کو صرف ایک سال میں مکمل کرنے کا دعوے کرتے رہے۔منصوبے کے تحت چمکنی، ڈبگری اور حیات آباد میں بننے والے تین کمرشل پلازوں پر کام مکمل نہ ہوسکا جس کے باعث منصوبے آمدن کی بجائے خسارے میں ہیں، منصوبہ کو دی جانے والی سبسڈی پر ترجمان ٹرانس نے بھی نرالی منطق پیش کر دی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق بی آر ٹی سے سالانہ آمدن ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے تاہم منصوبہ پھر بھی خسارے کا شکار ہے، منصوبے کے تحت 8 فیڈر روٹس پر بسیں چلائی جانی تھیں تاہم اب تک 6 پر ہی چلائی جارہی ہیں۔بی آر ٹی منصوبے کو 49 ارب روپے میں مکمل کیا جانا تھا تاہم اس پر ایک کھرب روپے سے زیادہ خرچ ہوچکے ہیں، منصوبہ مالی بحران سے دوچار خیبر پختونخوا حکومت کے لیے سفید ہاتھی ثابت ہو رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…