اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مزدور کی کم از کم اجرت میں دو ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، وزیراعظم نے منظوری دیتے ہوئے اسے 35 ہزار ماہانہ کر دیا ہے، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، گریڈ ایک سے 16کے ملازمین کے لئے 35 فیصد اور گریڈ 17 سے اوپر کے ملازمین کیلئے 30 فیصد ایڈہاک ریلیف اضافہ کیا جائے گا، پینشن میں ساڑھے17 فیصد کیا گیا ہے۔