کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن ویز کی اپ گریڈیشن مکمل کرکے ائیرپورٹ کو آپریشنل کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مین رن وے (13L/31R)کی اپ گریڈیشن مکمل کرکے اسے آپریشنل کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مین رن وے پر پہلی پرواز پی کے 325 اسلام آباد سے کوئٹہ صبح 6 بجکر 20 منٹ پر اتری، ائیرپورٹ مینیجر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈنگ کے موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر پائلٹس نے کہا کہ انہوں نے ایک ہموار اور خوبصورت لینڈنگ کا لطف اٹھایا۔ترجمان کے مطابق رن ویز کی اپ گریڈیشن پر 5 ارب روپے لاگت آئی اور رن وے جدید ترین ائیرفیلڈ لائٹنگ سسٹم سے لیس ہے، داکیو کوڈ 4 ای طیارے جیسے بوئنگ 777 اور اس کے مساوی جہاز ہر قسم کے موسم اور دن رات میں اتر سکیں گے۔