راولپنڈی (این این آئی) 9 مئی کو راولپنڈی میں حساس تنصیبات پر حملہ کرنیوالے 30ملزمان کی شناخت کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر راولپنڈی میں حساس تنصیبات پر حملوں کے الزام میں پولیس نے 72ملزمان کو حراست میں لے کر اٹک جیل منتقل کیا تھا، جہاں 30ملزمان کو شناخت کرلیا گیا، گواہان نے شناخت پریڈ کے دوران ملزمان کی نشاندہی کی۔پولیس نے 20سے زائد ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا تھا، پولیس نے پہلے مرحلے میں 42گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی تھی۔حساس تنصیبات پر حملہ کرنیوالے ملزمان کیخلاف تھانہ نیو ٹان میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، جس میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ بھی نامزد ہیں۔