عمران خان انسداددہشت گردی عدالت میں پیش ہو گئے

30  مئی‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف جلائو گھیرائو کے 3مقدمات میں ضمانتی مچلکے منظور کر لیے۔عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد کے روبرو پیش ہو کر مچلکے جمع کرائے جو منظور کرلیے گئے۔

ایڈووکیٹ حبیب کی جانب سے عمران خان کے تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے۔بعد ازاں وہ انسداد دہشت گری عدالت سے لاہور ہائی کورٹ روانہ ہوگئے۔عدالت نے 9مئی واقعات کے مقدمات میں عمران خان کی 2جون تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے اور انہیں تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی گاڑی کو عدالت میں لانے کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد جیمر والی گاڑی اور سکیورٹی کی گاڑیاں زمان پارک پہنچی تھیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…