پی ٹی آئی کے دو اہم رہنماؤں نے پارٹی میں واپسی کا اشارہ دیدیا

30  مئی‬‮  2023

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف آگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اشارہ دیا ہے کہ وہ واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق یہ اشارہ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹر سیف اللہ سرور خان نیازی پارٹی چھوڑنے کے تین دن میں دوبارہ پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔سیف اللہ سرور خان نیازی نے بھی پی ٹی آئی کے دیگر سینیٹرز فیصل سلیم رحمٰن ، ہمایوں محمد، مسز زرقا تیمور، مسز سیمی ایزدی، مسز فلک ناز چترالی، فضا محمد، ذیشان خانزادہ کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ان سینیٹرز نے کہا تھا کہ انہوں نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی قرارداد جمع کرادی ہے۔ تاہم اس مشترکہ پریس کانفرنس میں جب صحافیوں نے سیف اللہ نیازی سے پی ٹی آئی سے ان کے تعلق کے حوالے سے دریافت کیا تھا تو وہ چپ رہے تھے اور ان کی ساتھی مسز زرقا نے ان کی جانب سے جواب دیا تھا۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…