منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کی پالیسی ناکام ہو گئی، ڈیفالٹ کا خطرہ ہے،مفتاح اسماعیل

datetime 30  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے واحد طریقہ آئی ایم ایف ہے ہم 2،4ماہ معیشت کھینچ سکتے ہیں لیکن آئی ایم ایف کے پاس جانا ہو گا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا بانڈ ڈسکائونٹ پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

پاکستان کے پاس آئی ایم ایف معاہدے کے علاوہ راستہ نہیں ہے جون میں آئی ایم ایف معاہدہ ختم ہو جائے گا تو ڈیفالٹ کاخطرہ بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی حکمت عملی بالکل فیل ہو گئی ہے 8 ماہ میں ایک چلتے ہوئے پروگرام کو ریویو نہیں کر سکے، 6 ماہ سے وزارت خزانہ صرف باتیں کر رہی ہے آئی ایم ایف معاہدہ نہیں کیا گیا معاہدہ کر لیتے جو اب تک نہیں کیا گیا آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل کیالیکن معاہدہ نہیں کرسکے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بغیر ڈیفالٹ سے بچنا مشکل ہے جون میں آئی ایم ایف معاہدہ نہیں ہوتا تو پھراے ڈی بی کاقرض بھی محدود ہو جائے گا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہونا ضروری ہے چین سے فنڈز لینا ضروری ہیں دوست ممالک سے بات کرناہوگی اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں جہاں ہم پھنس گئے ہیں کسی ایک پارٹی کو قصوروار نہیں ٹھہرا رہا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…