منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

ایک وقت آئے گا جب عمران خان کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا، فیصل واوڈا کا دعویٰ

datetime 29  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے سابق رہنما ء وسابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تو چیئرمین پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں کہ میں جسے ٹکٹ دوں گا وہی جیتے گا لیکن ایک وقت آئے گا جب ان کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا،پارٹی سے نکالنے پر میری خبر بنانے والے آج خود خبر بن گئے ہیں،مراد سعید کو عمران خان نے چھپایا ہے یا انہیں پتا ہے وہ کہاں چھپے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں، ابھی تو گھنٹے اور دن گزرے ہیں ابھی دنوں، ہفتوں اور مہینوں میں دیکھیں گے کہ ایک دو لوگ ہی بچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اور لوگ بھی عمران خان کو مورد الزام ٹھہرا کر پارٹی سے نکلتے اور لاتعلقی کرتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کے کرپشن کے کیسز بھی سامنے لاؤں گا کہ ان لوگوں نے اقتدار میں آکر جائیدادیں بنائیں، سب سے غلط کام جو انہوں نے کیا وہ شہدا کی بیحرمتی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو 20 سال بعد پتا چلا کہ گٹر کے کیڑوں اور سانپوں کو ملک سونپ رکھا تھا تو انہوںنے کیا ملک چلانا ہے جو ملک کے شہداء کی قبر کا احترام نہ رکھ سکے جو جانور اور انسان میں فرق نہ رکھ سکے جو غلاظت اور صفائی میں فرق نہ رکھ سکے وہ پاکستان کیا سنبھالیں گے شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نکالنے پر پارٹی کے لوگ میری خبر بنارہے تھے لیکن آج وہ خود ہی خبر بن گئے ہیں۔ عمران خان کہہ رہے ہیں میں جسے ٹکٹ دوں گا وہی جیتے گا لیکن ایک وقت آئے گا کہ ان کا ٹکٹ لینے والا کوئی ہوگا ہی نہیں ہوگا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کی پگڑی کس نے اچھالی کیا وہ فوج کے سربراہ نہیں تھے۔ کیا فوج کے شہدا کا مذاق نہیں اڑایا گیا ، سب کو پتا ہے کہ فوج کے سپہ سالار کی بات کی جاتی رہی اور اب عمران خان کیسے کہہ سکتے ہیں کہ میں نے فوج کیخلاف بات نہیں کی جبکہ شہدا کی بے حرمتی کرنے کے بعد پی ٹی آئی کارڈ کے پتوں سے بھی زیادہ تیزی سے گری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید کو عمران خان نے چھپایا ہے یا انھیں پتا ہے کہ وہ کہاں چھپے ہیں وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بہت قریب رہا بہت سے احکامات پر عمل بھی کیا اور پیغام رسانی کا کام بھی کرتا رہا ۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید بہت ساری چیزوں کے عینی شاہد بھی ہوں گے ، اس لئے ان کی بڑی اہمیت ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ اس ساری صورتحال کو دیکھ کر عمران کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مراد سعید کی جان و مال کی حفاظت کریں وہ اس ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…