لاہور( این این آئی)9مئی کے واقعہ کے الزام میں گرفتار سابق وزیر خزانہ کی صاحبزادی و فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔جیل ذرائع کے مطابق خدیجہ شاہ 2 روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں اور یاسمین راشد کو ایک ہی بیرک میں بند کیا گیا ہے۔خدیجہ شاہ 7 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں جناح ہائوس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔جناح ہائوس لاہور میں جلا ئوگھیرا ئواور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو 24 مئی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے انہیں 7 دن کے لیے شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ مکمل کر کے دوبارہ 30 مئی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے



















































