جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پشاور بی آر ٹی بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا

datetime 28  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) سروس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، کمپنی نے حکومت سے 45کروڑ روپے کے بقایاجات مانگ لئے۔تفصیلات کے مطابق پشاور بی آر ٹی کی بسیں چلانے والی نجی کمپنی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے 45 کروڑ روپے واجب الادا ہیں ۔

گزشتہ تین ماہ سے ادائیگی نہیں کی جارہی اور رقم کی عدم ادائیگی پر سروس چلانا مشکل ہوجائے گا۔خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں سروس بند کرنی پڑے گی، جس سے 3 لاکھ بی آر ٹی مسافر ہوں گے۔خط میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کو دو بار خط لکھا لیکن شنوائی نہ ہوئی، جبکہ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بھی مسئلہ حل نہیں کیا۔خط میں کہا گیا کہ حالانکہ ٹرانس پشاور کے پاس فںڈز موجود ہیں لیکن ادائیگی نہیں کر رہے، اس لئے معاملہ میں مداخلت کرکے رقم کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…