پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب حکومت نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لئے مزید 4جے آئی ٹیز تشکیل دیدیں

datetime 27  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے 9مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کے لیے مزید 4 جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمیں (جے آئی ٹیز)تشکیل دیدیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں گلبرگ، مغل پورہ اور سرور روڈ تھانوں میں درج مقدمات کی تفتیش کریں گی۔

جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی کنوینر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیاز نقوی کو مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ دیگر ممبران میں پولیس کے 4 دیگرافسران بھی شامل ہیں۔دیگر مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور 3ایس پیز کو کنونیئر مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چاروں مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے ہیں۔9 مئی کے واقعات کی تفتیش کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں مقدمات کی تفتیش کرکے رپورٹ مرتب کریں گی۔

واضح رہے کہ 9مئی کو سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب)کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر احتجاج شروع ہوگئے تھے۔لاہور میں مشتعل افراد نے کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس)پر حملہ کرکے وہاں توڑ پھوڑ کی اور فوجی تنصیبات نذر آتش کی تھیں، جس کے بعد حکومت نے فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…