پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پی ڈی ایم قائدین کیلئے روپے کی قدر میں گراوٹ سود مند ہے،عمران خان کا حیران کن دعویٰ

datetime 27  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایسے میں جب معیشت ہماری نگاہوں کے سامنے بکھر رہی ہے قوم پر مسلط فسطائی حکومت تحریک انصاف کو کچلنے کیلئے جبر و ستم کے نت نئے طریقوں کی ایجاد میں لگی ہوئی ہے، پی ڈی ایم قیادت کو روپے کی قدر میں اس تاریخی گراوٹ سے کچھ فرق نہیں پڑتاکیونکہ ناجائز طریقوں سے جمع کی گئی ان کی ساری دولت ڈالروں کی صورت میں بیرون ملک چھپائی گئی ہے۔

مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 310روپے میں فروخت ہورہا ہے، ملک آج کل ریکارڈ کمر توڑ مہنگائی کے چنگل میں ہے، قرضوں کے حجم میں نہایت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ معیشت اسی تیزی سے سکڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مجموعی سالانہ آمدن تو اس سود کیلئے بھی ناکافی ہے جسے ہمیں اپنے قرضوں پر ادا کرنا ہے،

ایسے میں جب معیشت ہماری نگاہوں کے سامنے بکھر رہی ہے قوم پر مسلط فسطائی حکومت تحریک انصاف کو کچلنے کیلئے جبر و ستم کے نت نئے طریقوں کی ایجاد میں لگی ہوئی ہے۔پی ڈی ایم قیادت کو روپے کی قدر میں اس تاریخی گراوٹ سے کچھ فرق نہیں پڑتا،ناجائز طریقوں سے جمع کی گئی ان کی ساری دولت ڈالروں کی صورت میں بیرون ملک چھپائی گئی ہے،پی ڈی ایم قائدین کیلئے روپے کی قدر میں گراوٹ سود مند ہے، پاکستان کے عوام غربت اور مہنگائی کے بوجھ تلے کچلے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…