جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعتیں سیاسی لوٹوں کو پارٹی میں نہ لیں،حافظ حمد اللہ

datetime 27  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے اپنی سیاست کو ڈبویا اور ملک کو بچایا ہے، عام انتخابات 5سال مکمل ہونے پر ہی ہوں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت ہی نہیں ہے، 9مئی کو تحریک انصاف کے غنڈوں کو عمران خان نے ملکی اور قومی اداروں پر حملہ کرنے کا کہا، منصوبہ بندی کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف سے استعفے دینے والے اگر 9مئی کے واقعات میں ملوث ہیں تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے اور آئین کے مطابق سزا دی جائے، علی وزیر کو تقریر کرنے پر26ماہ جیل میں رکھا اور ریاست پر حملہ کرنے والے کیخلاف کوئی کارروائی نہیں۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ سیاسی لوٹے جنہوں نے تحریک انصاف کو چھوڑا ہے،ان کو پی ڈی ایم میں شامل کچھ جماعتوں نے دعوت دی ہے،یہ دہشت گرد ہیں،ان کو کسی پارٹی میں شامل نہ کیا جائے،جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعتیں ان لوٹوں کو پارٹی میں نہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…