بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان سانحہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ، منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی، سہولت کار بھی شامل تھے،مریم نواز

datetime 26  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاڑی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی، عمران خان ماسٹر مائنڈ ہے، سہولت کار بھی شامل تھے، سانحے پر دل خون کے آنسو روتا ہے، ایسا حملہ توبھارت بھی نہیں کرسکتا، جو دشمن،دہشت گرد نہ کرسکے وہ عمران نے کرکے دکھایا،

کتنا بدنصیب شخص ہوگا جس نے گھٹیا ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر شہدا کی یادگاروں کوآگ لگادی، کیا اتنی بڑی غداری کوئی اپنے ملک کیساتھ کرسکتا ہے، جیل کودیکھ کربالٹی رکھ کردوڑی نہیں، جتنے بھی کانٹے آئے پھولوں کا ہارسمجھ کر پہنا،پی ٹی آئی والے جہاں سے آئے وہیں چلے گئے،غدار وطن کا ٹکٹ لینے والا اب کوئی نہیں ہوگا، تمہارا ٹکٹ لے کر جو عوام میں گیا تو عوام اس کا بھی وہی حال کریں گے جو 9 مئی کے ملزمان کا کیا، تمہارا ٹکٹ لینے والا اب کوئی نہیں ہوگا۔

یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نومئی کے سانحے پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کا اجتماع شہیدوں اور ان ماؤں کے نام کرتی ہوں جن کے بیٹوں نے قربانی دی، شہیدوں بارے بات کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتی ہوں، شہید صرف فوج یا کسی ادارے کے نہیں پاکستان کے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کتنا بدنصیب شخص ہوگا جس نے گھٹیا ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر شہدا کی یادگاروں کوآگ لگادی، کیا اتنی بڑی غداری کوئی اپنے ملک کیساتھ کرسکتا ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ قرآن کہتا ہے شہید زندہ ہوتے ہیں، کیا شہیدوں کیساتھ یہ سلوک منظورہے؟۔مریم نواز نے کہا کہ 9مئی کویہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا، دہشت گردی کا منصوبہ زمان پارک کے اندر بنا تھا، ماسٹرمائنڈ توشہ خانہ کا چور تھا، 60ارب کا ڈاکہ مارنیوالا چورتھا، ایسا حملہ توبھارت بھی نہیں کرسکتا، جو دشمن،دہشت گرد نہ کرسکے وہ عمران نے کرکے دکھایا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح تخریب کار،دہشت گرد ٹارگٹڈ، خودکش تیار کرتے ہیں اسی طرح پلان کیا گیا، کورکمانڈر ہاؤس کے سامنے دی مال آف لاہوربھی آتا ہیوہاں شیشہ بھی نا ٹوٹا، سیدھے کور کمانڈر ہاؤس جاکرحملہ کیا گیا،ایک،ایک ٹارگٹ سیٹ کیا ہوا تھا، عمران نے بتایا ہوا تھا جب گرفتار ہوا تم نے ادھر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی جنرل باجوہ، جنرل فیض کیخلاف اسٹینڈ لیا تھا،نوازشریف اس مٹی کا بیٹا ہے اس نے کہا جنرل باجوہ،جنرل فیض کوجواب دینا پڑیگا، یہ بات نوازشریف نے2019-20میں کہی تھی۔انہوں نے کہاکہ جب کوئٹہ سے جتھا نکلتا ہے سیدھا چھاؤنی کا رخ کرتا ہے، میانوالی میں عمران کے شرپسندوں نے طیاروں کونشانہ بنایا، یہ طیارے ہمارا فخر تھے، اس طیارے پرحملہ کیوں نہیں کرتے جس کوعمران خان نے رکشے کی طرح چلایا۔ن لیگی چیف آرگنائزر نے کہا کہ پنڈی سے جتھہ نکلتا ہے تو سیدھا جی ایچ کیو جاتا ہے؟ پنڈی کا جتھا لال حویلی کیوں نہیں جاتا، دراصل یہ حملے پاکستانی فوج پر تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی بتا دوں 9 مئی کے واقعات میں عمران اکیلا نہیں سہولت کار بھی شامل تھے، کھلے عام کہتی ہوں یہ پاکستان کی فوج کیخلاف مسلح بغاوت تھی، اس کا سرغنہ عمران خان ہے، سیاست دان نہیں صرف چور،ڈاکو جیل جانے سے ڈرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے جہاں سے آئے وہیں چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیرکواس نے کرپشن کی نشاندہی کرنے پر ہٹایا تھا، جنرل فیض کو یہ لیکرآیا تھا، اس نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کوروکا، جب جنرل عاصم منیرکی باری آئی تو کہا گیا کہ نوازشریف کو نیا آرمی چیف مقررنہیں کرنے دوں گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ 25 مئی کولانگ مارچ لیکراسلام آباد آیا، لانگ مارچ کا مقصد عاصم منیرکوآرمی چیف بننے سے روکنا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کبھی کہتا تھا نوازشریف کے کمرے کا ای سی اتروادوں گا، نوازشریف کوچھوڑوں گا نہیں آج پوری دنیا کیلئے عبرت کی تصویربنا بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے آسمان کی طرف دیکھ کرکہا تھا معاملہ اللہ پرچھوڑتا ہوں۔ انہوں نے ایک بار پھر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کل اس نے عدالت کولکھ کردیا مریم انتقام لے رہی ہیں، مریم انتقام نہیں لے رہی، مریم نے اپنے باپ کا جومشن کا جھنڈا اٹھایا تھا گرنے نہیں دیا، الحمداللہ اپنے باپ کا سرفخرسے بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مٹی کی خاطرجیل جانا تودورجان بھی قربان کردیں گے، میں جیل کودیکھ کربالٹی رکھ کردوڑی نہیں، جتنے بھی کانٹے آئے پھولوں کا ہارسمجھ کر پہنا، نوازشریف اوراس کی بیٹی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، ہم مکافات عمل پرضروریقین رکھتے ہیں، اس نے تکبرمیں سوچا اسمبلیاں توڑدوں گا،بازی پلٹ جائے گی، لانگ مارچ لیکرآؤں گا توبازی پلٹ جائیگی، فوج پرحملہ کروں گا توبازی پلٹ جائے گی۔ میرم نواز نے کہا کہ عمران خان کی جماعت اس کا ساتھ چھوڑ گئی، مبارک ہو پاکستانیوں آپ کی جان اس فتنے سے چھوٹ گئی، غدار وطن کا ٹکٹ لینے والا اب کوئی نہیں ہوگا،

تمہارا ٹکٹ لے کر جو عوام میں گیا تو عوام اس کا بھی وہی حال کریں گے جو 9 مئی کے ملزمان کا کیا، تمہارا ٹکٹ لینے والا اب کوئی نہیں ہوگا، یور گیم از اوور۔لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے اپنے بچے لندن میں آرام کررہے ہیں اور خود ڈر کر اپنے گھر میں چھپا بیٹھا ہے، اس نے حسان نیازی کو چھپا کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خدیجہ شاہ جتھوں اور بلوائیوں کی ویڈیوز بنا رہی تھی، پولیس پکڑنے آئی تو منہ پر کالا کپڑا ڈال لیا، جب پکڑی گئی تو کہتی ہے میں تو دوسرے ملک کی شہری ہوں، جب قانون تمہاری گردن پر تنگ ہو تو تم دوسرے ملک کے شہری بن جاتے ہو، ایک دن کی جیل میں اس کے کانوں سے دھوئیں نکلنے لگے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…