سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کہاں پر جا بسے ،تمام فون بھی بند کردیے

  جمعہ‬‮ 26 مئی‬‮‬‮ 2023  |  11:07

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پہاڑوں پر جا بسے ،تمام فون بھی بند کردیے ۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار جھلسا دینے والی گرمی سے دور ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ان سے بات ہوئی تو وہ پہاڑوں پر پُرسکون تھے ، اب ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، وہ جن پہاڑوں پر ہیں وہاں ٹھنڈی ہواؤں کا بسیر اہے اور وہ چین کی نیند سوتے ہیں ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے کوئی کرپشن نہیں کی، پولیس انہیں خواہ مخواہ پکڑنا چاہتی ہے۔ذرائع کےمطابق 9 مئی سے قبل عثمان بزدار پر پارٹی چھوڑ نے کیلئے پریشر تھا ، وہ پارٹی چھوڑنے کا پریشر برداشت کر پاتے ہیں یا نہیں ، اس کافیصلہ وقت کرے گا ۔

زیرو پوائنٹ

لمبی زندگی اور طویل اقتدار کا فارمولہ

ہندوستان پہنچ کرانگریز کے پاس دو آپشن تھے‘ یہ چالیس کروڑ لوگوں کو انگریزی سکھاتے‘ لوگوں کی زبان میںلوگوں سے کمیونی کیشن کرتے اور آقا اور غلام کا فرق مٹ جاتا یا پھر انگریز ہندوستانی زبان سیکھ لیتے‘ یہ مقامی لوگوں سے مقامی زبان میں گفتگو کرتے‘ دوسرا آپشن آسان تھا‘ انگریزوں نے مقامی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا‘ فیصلہ ....مزید پڑھئے‎