جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ ایک ہی جگہ تیار ہونے کا انکشاف،پی ٹی آئی کی 6 اہم شخصیات کی جیوفینسنگ رپورٹ حاصل کرلی گئی

datetime 24  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ ایک ہی جگہ تیار ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے،آٹھ مئی زمان پارک اورنو مئی جناح ہاؤس بلوے میں ایک سو چون موبائل نمبرز مشترک پائے گئے،پی ٹی آئی کی چھ اہم شخصیات ان سے رابطے میں رہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کی 6اہم شخصیات کی جیوفینسنگ رپورٹ حاصل کرلی ہے،جیوفینسنگ ریکارڈ کے مطابق 154کالرز 9مئی کے دن 6رہنماؤں کے ساتھ رابطوں میں رہے۔

ریکارڈکے مطابق یاسمین راشد،حماد اظہر،محمود الرشید،اعجاز چوہدری بلوائیوں سے رابطے میں تھے،اسلم اقبال،مراد راس بھی حملے کرنے والوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔جیوفینسنگ ریکارڈ کے مطابق محمود الرشید 75 بار موبائل رابطوں کے ساتھ سرفہرست رہے، اعجازچوہدری کی جانب سے کی جانے والی اورموصول ہونیوالی 50کالزکا ریکارڈیاسمین راشد کا رابطہ بذریعہ کالز41بار ہوا۔ریکارڈ کے مطابق حماد اظہر کے موبائل نمبر سے 10کالز شرپسندوں کو کی گئیں،اسلم اقبال 16،مراد راس نے 23کالز جناح ہاس میں موجود شرپسندوں کو کیں،عمران خان کی گرفتاری سے قبل ہی گرفتاری کے خدشات پر ردعمل تیار کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…