پشاور/ڈیرہ اسماعیل خان/خیر پور (این این آئی)خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی سابق رکن صوبائی اسمبلی نادیہ شیر نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں سابق رکن اسمبلی نادیہ شیر نے 9 مئی کے واقعات میں شریک زخمی یا گرفتار ہونے والے
پی ٹی آئی کارکنان سے مخاطب ہوکر کہا کہ کیا عمران خان نے آپ کا پوچھا، آپ کے بعد عمران خان کبھی آپ کا نہیں پوچھیں گے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے آپ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔دریں اثناء ڈی آئی خان میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما قیوم حسام نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں پرامن بندہ ہوں اور پرامن رہنا چاہتا ہوں، 9 مئی کے واقعات پر پورے پاکستان کو دکھ ہوا ہے۔ادھر پی ٹی آئی ضلع خیرپور کے صدر سید غلام شاہ نیبھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج سے ان کا اور ان کے خاندان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوںنے کہاکہ آج کل کے حالات دیکھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔