جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مراد سعید کا اپنی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر چیف جسٹس پاکستان کو خط

datetime 24  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف رہنما مراد سعید نے جعلی مقدمات اور اپنی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی طرف سے لکھے گئے خط میں چیف جسٹس سے بنیادی آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت شہریوں کے بنیادی حقوق نے نہایت سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے۔مراد سعید نے لکھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔مراد سعید نے خط میں لکھا کہ جعلی اور بے بنیاد ایف آئی آرز کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ چل نکلا ہے، ان مقدمات میں مجھ پر دہشت گردی سے لے کر بغاوت پر اکسانے جیسے الزامات لگائے گئے، یہ کیسز صرف اس لیے بنائے گئے کہ میں نے ملک میں آئین کی بالادستی اور امن کے قیام کے لیے آواز بلند کی۔مراد سعید نے لکھا کہ سوات میں امن عامہ کی بگڑتی صورتحال پر ارباب اختیار کو متنبہ کرنے کی کوشش کی، امن کی بات کرنے پر مجھے اور میرے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دی گئیں،میرے گھر پر سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد نے حملہ کرنے کی کوشش کی جو میرے پہنچنے پر با آسانی ریڈ زون میں فرار ہوگئے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…