ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی خاتون رکن قومی اسمبلی بیرون ملک روانگی کے عین وقت گرفتار

datetime 24  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم کو آف لوڈ کردیا گیا، ان کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما اور سابق ایم این اے صائمہ ندیم کو آف لوڈ کردیا گیا۔

صائمہ ندیم کو آف لوڈ کرنے کے بعد ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن پہنچادیا گیا ہے، وہ پرواز ای کے503 سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جارہی تھیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صائمہ ندیم کو اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔علاوہ ازیں 9مئی کو جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 200 سے زائد اہم رہنماؤں اور کارکنوں کے نام ملک بھر کے تمام ایگزٹ پوائنٹس پر فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ فہرست میں شامل نام مختلف اداروں کو مقدمات میں مطلوب ہیں، ذرائع کا بتانا تھا کہ ناموں کی فہرست کراچی سمیت تمام ائرپورٹس ،سی پورٹس پر امیگریشن حکام کو فراہم کی گئی ہے، فہرست میں موجود افراد کی بیرون ملک روانگی کو ہرصورت روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…