پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کو 25نام نہاد شہدا ء کے نام پر ساڑھے پانچ لاکھ امریکی ڈالرز اینٹھنے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ‘ پنجاب حکومت کی تنقید

datetime 23  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ عمران خان کو پی ٹی آئی کے 25نام نہاد شہدا ء کے نام پر ساڑھے پانچ لاکھ امریکی ڈالرز اینٹھنے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ،لالچی خان نے فرضی لاشوں کا دعوی کر کے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے 5 لاکھ 34 ہزار ڈالرز بطور امداد لینا تسلیم کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ خان صاحب کو ایک کالے جھوٹ کی بنیاد پر ڈالرز ٹھگنے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے کیونکہ جس طرح انہوں نے 9مئی کو پاکستان بھرمیں شرانگیزی کی اور دفاعی اداروں پر حملے کئے وہ شرمناک حرکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اسکے حواریوں کی جانب سے یہ فارن فنڈنگ بھی 9 مئی کی طرح انتشار اور فساد پھیلانے کیلئے استعمال ہوگی۔ عامر میر نے کہا کہ 9 مئی کو پنجاب پولیس پر اسلحہ استعمال کرنے کی پابندی تھی تاکہ کسی بھی قسم کی خونریزی نہ ہو اس لئے عمران خان کی جانب سے 25 افراد کی ہلاکت کا دعوی حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…