پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کور کمانڈر کی وردی پہن کر غنڈہ گردی کرنے والے شخص نے اعتراف جرم کرلیا

datetime 23  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سابق وزیر اعظم تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو شر پسندی اور کور کمانڈر کے یونیفارم کی بے حرمتی کرنے والے پی ٹی آئی کارکن جان محمد نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارا کام عمران خان کو گرفتاری سے بچانا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن جان محمد نے اعتراف کیا کہ عمران خان نے زمان پارک میں لگائے گئے مختلف علاقوں کے کیمپوں میں موجود کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی اور منصوبہ بندی کی کہ اگر مجھے گرفتار کریں تو آپ لوگوں نے ایسا کرنا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کور کمانڈر کی وردی پہن کر غنڈہ گردی کرنے والے جان محمد نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس شخص نے احتجاج کی آڑ میں نے کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا اور کور کمانڈر کے یونیفارم کی تضحیک کی۔جان محمد نے کہا کہ جب عمران خان گرفتار ہوئے تو شیخ امتیاز نے تمام کارکنان کو کینٹ کی طرف مارچ کرنے کو کہا۔ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ بشمول اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، میاں محمدالرشید ، میاں اسلم اقبال اور دوسرے رہنما موجود تھے۔جان محمد نے کہا کہ یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری ہمیں کور کمانڈر ہاؤس کے گھر کی جانب جانے کا کہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کور کمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے دوران مجھے یونیفارم ملتا ہے میں وہ پہن کر میں نے وڈیو بنائی، میں نے کور کمانڈر کی شرٹ پہن لی اور حسان نیازی نے پینٹ پکڑ لی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…