جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پرویزالٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے دوران تفتیش اپنی کرپشن سے متعلق سب اگل دیا

datetime 23  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے صدراورسابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے دوران تفتیش اپنی کرپشن سے متعلق سب اگل دیا جبکہ گجرات زون کے ٹھیکوں میں غیر معمولی گھپلوںاور پوسٹنگ ٹرانسفر کے عوض رشوت اورکمیشن کی مد میں کروڑوں روپے وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔

بطور پرنسپل سیکرٹری بنائے گئے محمد خان بھٹی کے خفیہ اثاثے سامنے آئے ہیں،دوران تفتیش محمد خان بھٹی کے انکشافات پر اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی ایک شوگر مل سے 10کروڑ روپے کی چینی پکڑلی جبکہ سندھ میں گھوٹکی شوگر مل سے 28 کروڑ مالیت کی چینی ضبط کی۔محکمہ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی نے خود نشاندہی کروائی، یہ تمام سٹاک اسی کرپشن کی کمائی سے بنایا گیا تھا،محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن گوجرانوالہ سرکل میں درج مقدمہ میں کارروائی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے اینٹی کرپشن کے ڈی جی سہیل ظفر چٹھہ کو کرپشن کے خلاف فری ہینڈ دیا ہے، محکمہ مواصلات اورورکس میں کالی بھیڑوں کے خلاف جلد مزید کارروائیوں کا امکان ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…