اسلام آ(مانیٹرنگ ڈیسک)آج پیر کے روز شمال مشرقی اور وسطی بلو چستان، بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ ، خطہ پوٹھوہار کشمیر اور گلگت بلتستان میں جھکڑ/آندھی چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز شمال مشرقی/وسطی بلو چستان، خیبر پختونخوا، ، بالائی سندھ ، پنجاب ، خطہ پوٹھوہار کشمیر اور گلگت بلتستان میں جھکڑ/آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی /وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم پا رہ چنار، قلات اور دیر بالائی میں بارش ہوئی ۔سب سے زیا دہ بارش(ملی میٹر ): خیبر پختونخوا: پا رہ چنار 03 دیر بالائی 01 بلوچستان: قلات میں 02 ملی میٹر بارش ریکا رڈ کی گئی ۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 47، دادو 46، رحیم یار خان، موہنجوداڑو، جہلم، ڈی آئی خان اور بہاولپور میں 45ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔