اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کور کمانڈر لاہور کا تبادلہ کر دیا گیا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضاکو 4کورکا نیا کور کمانڈر تعینات کر دیا گیا ہے۔انگلش اخبار بزنس ریکارڈ کی رپورٹ کے مطابق کور کمانڈر لاہور کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کو 4 کور کا نیا کمانڈر تعینات کیا گیاہے ۔لیفٹیننٹ جنرل رضا 22ویں او ٹی ایس کورس (آفیسر ٹریننگ اسکول) سے ہیں۔ اس سے قبل وہ ایچ آئی ٹی کے چیئرمین تھے جنہوں نے 28 اپریل 2020 کو ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) کی کمان سنبھالی۔ 11 اکتوبر 2022 کو سید رضا کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔