نارووال (این این آئی)سابق صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ جو بات کرنا چاہتا ہوں اس کا تعلق ملکی سلامتی اور بقا ء سے ہے، پی ٹی آئی کا ہر محاذ پر بھرپور ساتھ دیا، 9 مئی کو جو واقعات رونما ہوئے ان سے میری اور میرے حلقہ کے عوام کی دل آزاری ہوئی،
ظفر وال شہدا ء اور غازیوں کی زمین ہے، 9 مئی کو شہدا ء کی یادگاروں اور عسکری اداروں پر حملے کئے گئے، ہم نے ہمیشہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو عزت واحترام دیا ہے۔9مئی کے پرتشدد اور شدت پسندی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، میں اور میرے حلقہ کے عوام پی ٹی آئی کی سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں،
تمام سیاسی جماعتیں اپنی انا ء سے باہر نکلیں اور ملکی مفاد کے بارے میں سوچیں۔سابق صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن 2018 میں حلقہ پی پی 46 ظفروال سے آزاد حیثیت میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور بعدازاں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر کی تھی اور عثمان بزدار کی کابینہ میں صوبائی وزیر بنے۔