ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت منظور کر لی گئی

datetime 22  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دس دس ہزار روپے مچلکوں کے عوض 29 مئی تک اسدقیصر اور انور تاج کی ضمانت منظور کرلی۔پیر کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کرنے کے خلاف اسدقیصر اور ملک انور تاج کے خلاف کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کی ۔

پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر اور انور تاج اپنے وکیل شیرافضل مروت کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ۔اسدقیصر اور انور تاج نے درخواستِ ضمانت دائر کردی ۔وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے لیے حالات کافی گھمبیر ہیں ،ضمانت منظور کرکے آگلی تاریخ لمبی دے دیں،عدالت نے اسدقیصر اور انور تاج کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے اسد قیصر کو ہدایت کی کہ خان صاحب شامل تفتیش ہوجائیں، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پھر میں نے خان صاحب کہہ دیا، جج نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شیرافضل مروت نے آپ سے فیس تو نہیں لی؟ اسد قیصر نے بتایا کہ وکیل مجھے چائے بھی پلا رہے اور برگر بھی کھلا رہے، وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ اسدقیصر کا وکیل بننا سعادت کی بات ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ اللہ آپ کو ایسی سعادت بار بار دے ۔عدالت نے دس دس ہزار روپے مچلکوں کے عوض 29 مئی تک اسدقیصر اور انور تاج کی ضمانت منظور کرلی ۔پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر اور ملک انور تاج کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…