جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کون بنے گا میئر کراچی ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا باغی گروپ ایک ہو گیا

datetime 22  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)میئر کراچی کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے باغی گروپ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے9ووٹ پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ملیں گے۔گزشتہ روز صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کے میئر کے حوالے سے اعداد و شمار بتائے تھے اور کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری 173 نشستیں ہیں

جب کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی مل جائیں تو ان کی نشستیں 193 بنتی ہیں۔سعید غنی نے دعویٰ کیا تھا کہ میئر کے الیکشن میں جماعت اسلامی اپنے ووٹ بھی مکمل نہیں کرسکے گی، جب کہ پی ٹی آئی کے بھی کئی اراکین جماعت اسلامی کو ووٹ نہیں دیں گے، میئر کراچی پیپلز پارٹی کا جیالا ہی ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کو ڈپٹی میئر اور 3ٹاؤن دینے کی پیشکش کی تھی، تاہم جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو میئر بنانا چاہتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کے امکانات ختم ہوگئے ہیں، کیوں کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے باغی گروپ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، اور اب پی ٹی آئی کے تمام ووٹ جماعت کو نہیں ملیں گے۔ذرائع کے مطا بق پیپلزپارٹی کو کراچی میں اپنا میئر بنانے کیلئے 9 سیٹوں کی ضرورت ہے، اور پی ٹی آئی کے 9 ووٹ پیپلز پارٹی کے امیدوارکوملیں گے، جس کے بدلے پی ٹی آئی کے باغی گروپ کو ڈپٹی میئر کی سیٹ دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق میئرکراچی کے لئے پیپلزپارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے، پیپلزپارٹی کا دھڑا مرتضیٰ وہاب کی حمایت کررہا ہے، جب کہ دوسرا دھڑا نجمی عالم اور مسرور احسن کو میئر کراچی بنوانا چاہتا ہے، اس حوالے سے پیپلزپارٹی کا حتمی اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے پیپلزپارٹی کو 10 سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، اور ان درخواست گزاروں میں پیپلزپارٹی کراچی کے سرکردہ اور سینئر رہنما شامل ہیں، جب کہ کراچی کے میئر کیلئے تین بڑے نام بھی شامل ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…