شمالی وزیرستان (این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں شدت پسندوں نیگرلز مڈل اسکولوں کو بارود سے تباہ کردیا۔ڈپٹی کمشنر میر علی سلیم ریاض کے مطابق شدت پسندوں نے رات گئے 2 گرلز مڈل اسکولوں کو بارود سے تباہ کیا۔ڈی پی او کے مطابق دھماکے میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول حسوخیل کو نقصان پہنچا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ گرلز اسکولوں کو بارود سے تباہ کرنے کے واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔