جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سویلین پر آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے یا نہیں؟ جسٹس (ر) وجیہہ نے اہم بات کر دی

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ماہر قانون جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ بہت محدود معاملات میں سویلین پر آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔ایک انٹرویومیں جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا کہ کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت جوڈیشل یا کوئی بھی کمیشن تشکیل دی جاتی ہے جس میں اپنی مرضی کے ممبران شامل کرنا حکومت کی صوابدید ہوتی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں آڈیو لیک کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی جوڈیشل کمیشن سے متعلق سوال پر جسٹس وجیہہ الدین نے کہا کہ اگر عدالت کے سٹنگ جج کو کمیشن میں رکھنا ہوتو چیف جسٹس کی مشاورت ضروری ہوتی ہے، یہ ایک اصول ہے جس پر ماضی میں بھی عملدرآمد ہوتا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ معلوم نہیں فائز عیسیٰ کے معاملے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کی گئی یا نہیں، البتہ کمیشن میں دیگر ممبران خود چیف جسٹس ہیں، لہٰذا انہیں کسی اجازت کی ضرورت نہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کے استعفوں سے متعلق فیصلے پر سابق جج نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے پابند ہوں گے۔آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے حوالے سے جسٹس وجیہہ نے کہا کہ آرمی ایکٹ فوج سے متعلق ہے، کسی بھی اہلکار و افسر کے خلاف اسی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوتی ہے جب کہ بہت محدود معاملات میں سویلین پر اس ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…