جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

9 مئی کو شارعِ فیصل پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی 1 اور ویڈیو سامنے آ گئی

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں 9مئی کو شارعِ فیصل پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی ایک اور سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی ۔مذکورہ ویڈیو میں مشتعل افراد کو گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق سندھ بھر سے جلائو گھیراو میں ملوث 340افراد کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ جیو فینسنگ اور پن پوائنٹ لوکیشن سے گرفتاری کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 9مئی سے3روز تک ہونے والی ہنگامہ آرائی اور جلاو گھیراو کے واقعات میں 2 پیپلز بسیں اور 2 واٹر ٹینکر جلائے گئے، شارع فیصل پر قیدی وین کو بھی آگ لگائی گئی۔پولیس کے مطابق شہر میں 2 درجن سے زائد موٹر سائیکلوں کو جلایا گیا اور مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے۔پولیس حکام کے مطابق 9 مئی کو نرسری پر رینجرز کی چوکی کو بھی آگ لگا کر نقصان پہنچایا گیا،10مئی کو مظاہرین نے یونیورسٹی روڈ پر پولیس موبائل کو آگ لگائی۔پولیس کے مطابق کراچی میں پیش آئے واقعات میں ایس پی اور ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جلائو گھیرائو، ہنگامہ آرائی، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت 10سے زائد مقدمات درج کیے گئے جن میں رہنما پی ٹی آئی آفتاب صدیقی، راجہ اظہر اور خرم شیر زمان سمیت 400 افراد کو نامزد کیا گیا۔دوسری جانب ڈی جی پارکس کراچی جنید اللہ نے بتایا کہ شارع فیصل پر احتجاج کے باعث بے شمار درختوں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ شارع فیصل پر لگے 70 سے زائد درخت جلائے گئے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…