ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شرجیل انعام میمن نے عمران خان کو نمک حرام قرار دے دیا

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے عمران خان کو نمک حرام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی نیت ٹھیک نہیں،آپ سے تو جنرل باجوہ کے احسانوں کا بھی پاس نہیں رکھا گیا،پی ٹی آئی چیئرمین لوگوں کو دہشت گردی کی ترغیب دے رہے ہیں، یہ اقتدار کے لالچ میں پاکستان پر کمپرومائز کرنے کو تیار ہیں، چاہے انہیں کتنی گڈ ٹو سی یو کی سپورٹ ہو جیل تو جانا ہو گا۔

سندھ آرکائیوز کمپلیکس کلفٹن کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کوئی سودی بازی نہیں کی جاسکتی کیونکہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ کشمیر پر کسی غلطی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ چند اہم ممالک کشمیر میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لئے نہیں جارہے اور یہی پاکستانی حکومت اور وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارتکاری کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کہ معاملے پر بہت کوتاہیاں اور نااہلیاں کیں، عمران نے کہا تھا کہ مودی اگر جیتے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا، عمران خان نے بی جے پی کی حمایت کی لیکن عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچا، مودی نے اقتدار میں آکر کشمیریوں کے ساتھ جو بدترین سلوک کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ آج بھی عمران خان پاکستان کے کاز کو غیرملکیوں کو انٹرویو دے کر نقصان پہچا رہے ہیں، کوئی بھی ایسا شخص جو پاکستان کا وزیراعظم رہا ہو وہ کبھی بھی ایسی نفرتیں بھڑکانے والی باتیں نہیں کرسکتا جیسا کہ عمران خان اپنے انٹرویوز میں کررہے ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ لیڈر وہ ہے جو اپنی قوم کو درست راستہ دکھائے جبکہ عمران خان ہر بار اپنے موقف کو تبدیل کرنے اور یوٹرن لینے کو باعثِ فخر سمجھتے ہیں ۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اپنے مفادات کے لئے، اپنے اقتدار کی ہوس کے لئے اس حد تک گرجانا کہ اپنے ہی ملک اور اداروں کو بدنام کرنا کسی بھی صورت میں اور قطعا ناقابلِ برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سائفر ڈرامہ شروع کرکے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا کہ میری حکومت گرانے میں امریکہ کا ہاتھ ہے اور آج آپ غیرملکیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہہ رہے ہو کہ آپ کی حکومت کسی اور نے گرائی تھی۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ قوم کو عمران خان کے قول اور عمل میں بار بار کے تضاد پر غور کرنا چاہئے اور سوچنا چاہئے کہ یہ شخص اس طرح کی باتوں سے ملک کو کہاں لے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ حاصل کی ہے اور آج پھر یہ شخص بھارتی اور اسرائیلی لابیئسٹ کی مدد سے ملک میں انتشار اور افتراق پھیلانے کی کوشش کررہا ہے،یہ شخص لوگوں کے ذہنوں میں نفرتیں ڈال رہا ہے، یہ شخص بہت زیادہ جھوٹ بولتا ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا واحد وزیرِ اعظم ہے جسے قانونی طریقے سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے دوستوں سے، اس ملک کے خیرخواہوں سے تعلقات کو نقصان پہنچایا اور پاکستان کو تنہائی میں لے کر گئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان زبردستی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کررہا ہے اور اپنے ہی ملک کے سیاستدانوں اور اداروں کے خلاف نفرتیں پھیلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے نظریات مختلف ہوسکتے ہیں لیکن سیاستدانوں میں نفرت نہیں ہوتی بلکہ وہ اختلاف رائے کو بات چیت سے حل کرتے ہیں،

عمران خان نفرتیں پھیلا کر، لوگوں کو اکسا کر قومی یادگاروں کو گروا رہے، نقصان پہنچا رہے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان منتخب ہوکر نہیں بلکہ سلیکٹ کرکے مصنوعی طریقے سے اقتدار میں لائے گئے تھے جس کا اعتراف عمران خان نے خود اپنے انٹرویوز میں کیا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں میری حکومت کے نمبرز کوئی اور پورے کرتا تھا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے دور میں خراب کئے گئے سفارتی تعلقات کو دوبارہ سے بہتر بنایا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے اپنی لڑائی میں زبردستی اداروں کو گھسیٹاہے، ہمیں کسی کی گرفتاری پر خوشی نہیں ہوتی لیکن جب آپ گاڑیاں ، بسیں، املاک اور قومی یادگاروں کو نقصان پہنچا رہے ہو تو پھر ہر صورت میں اپ پر قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ٹی ٹی پی میں اب کوئی فرق نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ آپ نے بانء پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ کو بھی نذر آتش کرایا

اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوسکتا ہے،عمران خان کے پاس اپنے تمام تر سہولت کاروں کی مدد کے باوجود صرف ایک ہی راستہ ہے کہ ٹی وی پر آکر اپنے کرتوتوں کی معافی مانگیں،عمران خان اقتدار کی ہوس میں ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔

انہوں نے کہاکہ القادر کیس ایک اوپن اینڈ شٹ کیس ہے اس کیس میں صرف بینک اسٹیٹمنٹ ہی عمران کی سزا کے لئے کافی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان یہاں کہتے ہو کہ آپ کی حکومت کو امریکہ نے گرایا اور پاکستان سے باہر کے لوگوں کو کہتے ہو کہ میری حکومت کو اداروں نے گرایا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کی باتوں میں تضاد ہی تضاد ،جھوٹ ہی جھوٹ ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…