جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اللہ کو معلوم ہے مائنس کون ہونے جارہا ہے اور پلس کون ہوگا، شیخ رشید

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آڈیو لیک تحقیقات کمیشن چیف جسٹس کے مشورے کے بغیر کیوں نہ بنالیں

آئینی قانونی فیصلہ چیف جسٹس کی طرف سے آکر رہے گا اور عدلیہ جیتے گی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹویٹ میں کہا کہ ‏اللہ کو معلوم ہے کہ مائنس کون ہونے جارہا ہے اور پلس کون ہوگا لیکن اب یہ ہو کر رہے گا اور فیصلہ اسی ہفتے ہوجائے یا جون میں جس میں چت یا پٹ ہو کر رہے گا۔

انہوں ںے کہا کہ عدلیہ جیتے گی بیشک آڈیو لیک تحقیقات کمیشن چیف جسٹس کے مشورے کے بغیر کیوں نہ بنالیں، آئینی قانونی فیصلہ چیف جسٹس کی طرف سے آکر رہے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‏ساری قوم جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملے کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اس پر رنجیدہ ہے لیکن بے گناہ لوگوں کی گرفتاریوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا

موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہو چکی ہے جو بھی ان کا ساتھ دے گا ڈوب جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جوپارٹیاں بدل رہے ہیں عوام میں اُن کی حیثیت دُلہن اک رات کی سے زیاده نہیں ہے، دو تین ماہ سسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی لیکن بکنے کا دھبہ کبھی نہیں مٹتا

نسلی اور اصلی مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتے اور چٹان کی طرح ڈٹے رہتے ہیں۔انہوں ںے مزید کہا کہ معاشی حالات خوف ناک ہوگئے ہیں، اسمبلی میں جانے اور نہ جانے سے فرق نہیں پڑتا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…