جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کی تنزلی

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر میں زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کی 3 درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان 108 ویں نمبر پر آگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جارجیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ریاضی اور شماریات کے شعبے کے زیر اہتمام ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نامی ٹوئٹر اکاونٹ کی جانب سے حال ہی میں زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ فہرست میں فِن لینڈ سب سے زیادہ خوش رہنے والا ملک قرار دیا گیا ہے۔زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں ڈینمارک دوسرے، آئیس لینڈ تیسرے جبکہ اسرائیل کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ پانچویں نمبر پر نیدرلینڈز، چھٹے نمبر پر سویڈن اور نوروے کو ساتواں نمبر دیا گیا ہے۔ایشیائی ممالک کی بات کی جائے تو پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش دونوں سے بہتر پوزیشن پر موجود ہے۔ بھارت کا 126 ویں جبکہ بنگلہ دیش 118ویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کو فہرست میں 108ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ 2021 میں زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی جاری کردہ فہرست میں پاکستان کو دنیا کا 105 واں خوش ترین ملک قرار دیا گیا تھا۔زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست کے مطابق دنیا میں افغانستان، سیرا لیون، بوٹسوانا، زمبابوے، کانگو اور بوٹسوانا کے لوگ سب سے زیادہ ناخوش ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…