پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کی امریکی کانگریس خاتون سے مدد مانگنے کی آڈیو لیک

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی رکن کانگریس میکسین مور واٹرز کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک منظر عام پر آ گئی۔ اس آڈیو میں عمران خان نے کانگریس کی خاتون رکن کو کہا کہ 99 فیصد پاکستان میرے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے تحریک عدم اعتمادکا سارا ملبہ سابق آرمی چیف پر ڈال دیا اور کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، مجھے گولیاں ماری گئیں اور تاریخ کا بدترین ریاستی جبر ہم پر ہو رہا ہے۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ چاہتا ہوں آپ کی جانب سے ہمارے حق میں آواز بلند ہو، آپ اگر امریکہ سے ہمارے لیے آواز اٹھائیں گے تو اس کے اثرات ہوں گے۔

مبینہ لیک آڈیو میں عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری حکومت معاشی اعتبارسے بہت بہتر کام کر رہی تھی، میری حکومت کی معاشی کارکردگی گزشتہ سترہ سالوں میں سب سے بہترین تھی۔ پاکستان کی کسی جمہوری جماعت کیخلاف تاریخ میں اتنا کریک ڈاؤن نہیں ہوا۔ آپ جانتی ہیں بنیادی حقوق، ہم بس اتنا چاہتے ہیں کہ آپ ایک بیان دیں کہ یہاں کیا ہو رہا ہے اس سے ہمیں بہت مدد ملے گی۔ انہوں نے گفتگو میں کہا کہ ہم صرف قانون کی حکمرانی اور آئین کی سربلندی چاہتے ہیں، انسانی حقوق کیلئے اور قانون کی حکمرانی کیلئے آپ آواز اٹھائیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…