ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت حجاج کرام کی روانگی کا سلسلہ شروع

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت حجاج کرام کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔لاہور سے سرکاری سکیم کے تحت حجاج کرام کی پہلی فلائٹ روانہ ئی ۔ سیرین ائیر ER 2921 کی فلائٹ 285 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوئی۔ اس حوالے سے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے مشیر شبیر احمد عثمانی تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سعادت قسمت والوں کی نصیب ہوتی ہے ،عازمین ملک عزیز کی سالمیت کے لیے دعائیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ عازمین وہاں پاکستان کے سفیر ہیں اور سعودی قوانین کی سختی سے پابندی کریں۔تقریب سے ڈائریکٹر حج اقرار احمد نے خطاب کے دوران کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، رہائشیں قریب ہیں۔ لاہور سے فلائٹ کا سلسلہ 20 جون تک جاری رہے گا، لاہور سے کل 61 فلائٹس جائیں گی جو سرکاری سکیم کے تحت 17500 حجاج کو لے کر سعودی عرب پہنچیں گی۔ ائیر بلیو، سعودی ائیر لائن، پی آئی اے اور سیرین ائیر کے ذریعے عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔پہلی پرواز سے روانہ ہونے والے مسافروںکو سرکاری حکام اور ان کے عزیز و اقارب نے پھولوں کے ہار پہنا کر رخصت کیا ۔کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پروازپی کے 773 سے 328 عازمین مدینہ کیلئے روانہ ہوئے ۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے امان اللہ قریشی، ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امتیاز شاہ، ڈائریکٹر حج کراچی سجاد حیدر، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے حکام نے عازمین کو رخصت کیا۔عازمین حج کو رخصت کرنے کیلئے ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں حجاج سے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائوں کی درخواست کی گئی۔

حج آپریشن کے پہلے روز اسلام آباد اور فیصل آباد سے بھی پروازیں عازمین حج کو لے کر روانہ ہوئیں ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن کے لیے پی آئی اے کے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کر رہی ہے۔رواں برس پی آئی اے 320 خصوصی حج اور شیڈول پروازوں کے ذریعے 65 ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔قبل از حج آپریشن 22 جون تک جاری رہے گا جبکہ بعد از حج آپریشن 2 جولائی سے 2 اگست تک مکمل ہوگا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے حج آپریشن کی پروازیں کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد سکھر اور رحیم یار خان سے آپریٹ ہوں گی۔ پاکستان سے اس سال 81 ہزار 230 حاجی حج کا فریضہ ادا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…