38
اسلام آباد (این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل خاتون کی تصویر کا حقیقت سے تعلق نہیں، عمران خان کی حب الوطنی مشکوک ہوچکی ہے ۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) سے تیار تصویر موجود تھی، جس پر فرانس 24 نے تحقیق کی اور یہ بات ثابت ہوگئی کہ وہ تصویر جعلی تھی۔معاملے پر گفتگو میں وزیر دفاع نے کہاکہ سوشل میڈیا پر وائرل خاتون کی تصویر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حب الوطنی مشکوک ہوچکی ہے، عمران خان نے کارکنوں کے ذہن میں بٹھایا کہ ہمارا دشمن اسٹیبلشمنٹ ہے، عمران خان جھوٹ اور فراڈ کے ذریعے سیاست کررہے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ کل تک ایبسولیوٹلی ناٹ تھا اور امریکی سائفر تھا، آج امریکا عمران خان کے حق میں بیان دے رہا ہے، عام آدمی سمجھ چکا کہ عمران خان دو نمبر سیاست کررہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ شرپسندی کی تمام ذمہ داری عمران خان کی ہے، عمران اور ان کی اہلیہ کو تلاشی دینی ہوگی۔